ریاض۔15 اگست (پی پی اے) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے عمرہ زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد الحرام میں ازدحام سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں۔ اتھارٹی کے مطابق رات 10 سے صبح 4 بجے اور صبح 9 سے شام 4 بجے تک زائرین کی تعداد کم رہتی ہے، جبکہ صبح 5 سے 8 بجے تک رش معتدل اور شام 5 سے رات 9 بجے تک زیادہ ازدحام ہوتا ہے۔ اتھارٹی نے زائرین کو دستیاب ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے مطاف اور مسعی کے مختلف حصوں میں ازدحام کی صورتحال مانیٹر کرکے عمرے کی ادائیگی کے لیے مناسب وقت منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ عمرہ سیزن کے آغاز سے محرم 1448 کے اختتام تک ڈیڑھ ماہ میں 9 لاکھ 20 ہزار 500 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں