ویتنام میں بس حادثہ، روسی خاتون سیاح ہلاک، ایک شخص زخمی

ہنوئی ( پی پی اے) ویتنام کے جنوبی صوبے لام ڈونگ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک روسی خاتون سیاح ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 15 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب 18 غیر ملکی سیاحوں کو لے جانے والی مسافر بس فان تھیئت–داؤ زےاکسپریس وے پر ایک ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ بس نہا ٹرانگ شہر سے ہو چی منہ سٹی جا رہی تھی۔ بس ڈرائیور نے حکام کو بتایا کہ حادثے کے وقت اسے نیند آ رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کی سڑک پر مناسب توجہ نہ دینے کے باعث بس ٹرک سے ٹکرائی۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کر رہے ہیں

Comments (0)
Add Comment