پاکستان ویمنز ٹیم کے ایشیا کپ اور ایشین گیمز اسکواڈز کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 2026 اور 20ویں ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ کے لیے قومی خواتین ٹیم کے 15،15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا باقاعدہ کپتان فاطمہ ثنا دونوں ٹورنامنٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔ وہ دی ہنڈرڈ میں مصروفیت کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھیں آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ چین کے ساتھ شامل ہے پاکستان یکم ستمبر کو تھائی لینڈ 5 ستمبر کو بھارت اور 7 ستمبر کو ہانگ کانگ چین کے خلاف میدان میں اترے گا سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر جبکہ فائنل 13 ستمبر کو ہوگا ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان 17 ستمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کا مقابلہ کرے گا ایونٹ کے تمام میچز جاپان کے ایچی پریفیکچر میں واقع کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوں گے سیمی فائنلز 20 ستمبر جبکہ کانسی اور طلائی تمغوں کے مقابلے 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے پاکستان نے ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں 2010 اور 2014 میں طلائی تمغے جیتے تھے جبکہ 2022 کے ایڈیشن میں قومی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی تھی ایشیا کپ اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان) عائشہ ظفر ایمان نصیر ایمن فاطمہ گل فیروزہ مومنہ ریاضت منیبہ علی صدیقی وکٹ کیپر ناجیہ علوی نشرا سندھو سعدیہ اقبال سائرہ جبین شوال ذوالفقار طوبیٰ حسن امِ ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں ایشین گیمز اسکواڈ میں فاطمہ ثنا کپتان عالیہ ریاض.عائشہ ظفر ایمان نصیر ایمن فاطمہ گل فیروزہ حمنہ بلال مومنہ ریاضت منیبہ علی صدیقی نشرا سندھو سائرہ جبین شوال ذوالفقار تسمیہ رباب طوبیٰ حسن اور امِ ہانی شامل ہیں قومی خواتین ٹیم کا پری ٹورنامنٹ تربیتی کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز یکم ستمبر پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ 5 ستمبر پاکستان بمقابلہ بھارت 7 ستمبر پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ اور چین 10 ستمبر سیمی فائنل 11 ستمبر سیمی فائنل 13 ستمبر فائنل ایشین گیمز میں پاکستان کے میچز 17 ستمبر کوارٹر فائنل پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ 20 ستمبر سیمی فائنلز 22 ستمبر کانسی اور طلائی تمغوں کے مقابلے

Comments (0)
Add Comment