جدہ (محمد اکرم اسد) یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان انوسٹرز فورم اور قومی یکجہتی فورم کے زیرِ اہتمام آزادی کا سفر ذائقوں کے ساتھ کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ثقافت روایتی کھانوں خواتین کی صلاحیتوں اور قومی یکجہتی کو اجاگر کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے روایتی پکوانوں پر مشتمل منفرد مقابلہ منعقد ہوا معروف ایوارڈ یافتہ پاکستانی شیف افشاں کی نگرانی میں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی خواتین نے پنجاب سندھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ثقافتی و روایتی ذائقوں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا شرکاء نے اپنے اپنے صوبوں کے روایتی پکوان پیش کرتے ہوئے نہ صرف اپنی فنی و تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ پاکستان کے ثقافتی تنوع اور روایات کو بھی اجاگر کیا مقابلے کے نتائج کے مطابق عیشہ منصور نے پہلی ارم یوسف نے دوسری جبکہ عائشہ ستار نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے اختتام پر پاکستان انوسٹرز فورم کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد چیمہ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ اور دیگر معزز شخصیات نے مقابلے میں شریک خواتین اور منتظمین میں خصوصی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان انوسٹرز فورم خواتین کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے آئندہ بھی ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہیں بلکہ بیرونِ ملک بھی پاکستانی ثقافت روایات اور قومی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں پاکستانی خواتین اور شیف افشاں نے یومِ آزادی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی وہ پاکستان کی ثقافت، روایات اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی تقریب میں معروف سعودی صحافی ڈاکٹر سمیرا عزیز چیئرمین کشمیر کمیٹی مسعود احمد پوری قائم مقام کنوینئر چوہدری تصور چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر جنرل سیکرٹری پاکستان انوسٹرز فورم مہر عبدالخالق لک ملک محسن سمیت دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی شرکاء نے آزادی کا سفر ذائقوں کے ساتھ کو پاکستانی ثقافت خواتین کی صلاحیتوں اور قومی یکجہتی کے فروغ کے حوالے سے ایک مثبت منفرد اور مؤثر کاوش قرار دیا