اسلام آباد ( پی پی اے) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کہا ہے کہ جب موسمیاتی حل میں مقامی کمیونٹیز کی قیادت شامل ہو تو نتائج زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔پاکستان میں آسٹریلیا کے تعاون سے جاری اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ کے دیہی علاقوں میں ہونے والی تحقیق کو اجاگر کیا، جس کا مقصد مقامی آبادیوں کو زیادہ مضبوط اور پائیدار ذریعہ معاش اختیار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ٹموتھی کین نے کہا کہ ان منصوبوں کے تحت زرعی طریقوں میں بہتری لانے اور معاشی مواقع تلاش کرنے سمیت مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں، جن میں مقامی کمیونٹیز کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ایسے شراکت داری کے منصوبوں کے عزم پر قائم ہے جو مقامی ضروریات کو سمجھنے، تجربات سے سیکھنے اور عملی نتائج فراہم کرنے پر مبنی ہوں۔آسٹریلوی حکومت سندھ میں موسمیاتی لچک اور پائیدار زراعت کے پروگراموں میں تعاون کررہی ہے تاکہ دیہی آبادیوں کو بدلتے موسمی حالات سے نمٹنے اور غذائی تحفظ مضبوط بنانے میں مدد مل سکے