امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ان کی جانب سے کیے گئے رابطوں کا جواب دیا ہے

واشنگٹن ( پی پی اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ان کی جانب سے کیے گئے رابطوں کا جواب دیا ہے۔ یہ بیان ان کے اس حکم کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں محدود کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اُن نے ان کے دوبارہ رابطوں کا جواب دیا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقاتیں کی تھیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خطوط کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ امریکی صدر اس بار بھی شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ براہ راست سفارت کاری شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ دریں اثنا صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ طے شدہ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اس کی وجوہات میں مشقوں کے اخراجات اور جنوبی کوریا کی جانب سے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی امریکی کوششوں میں تعاون نہ کرنا شامل کیا ہے۔ شمالی کوریا مشترکہ امریکی و جنوبی کوریا فوجی مشقوں کی مسلسل مذمت کرتا رہا ہے۔ 2019 میں ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی آخری ملاقات کے بعد جوہری پروگرام پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی، تاہم اس کے بعد شمالی کوریا نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کیے جبکہ چین کے ساتھ قریبی روابط بھی برقرار رکھے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment