لیڈز (پی پی اے)
لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم کو 171 رنز پر آؤٹ کرنے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے میچ کی گیند کو آپس میں برابر تقسیم کرکے کرکٹ کی ایک منفرد یادگار بنالی انگلینڈ کے دو بولرز کی جانب سے ایک ہی اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ 16ویں مرتبہ انجام پایا اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے یہ اعزاز 2006 میں سائمن ہارمنسن اور مونٹی پنیسر نے پاکستان ہی کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد دونوں بولرز جب میدان سے باہر آئے تو ان کے ہاتھ میں وہی میچ بال تھی دونوں کے درمیان گیند اپنے پاس رکھنے پر کوئی اختلاف نہیں ہوا بلکہ انہوں نے اسے درمیان سے کاٹ کر نصف نصف کرنے کا فیصلہ کیا انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے گیند ہیڈنگلے کے گراؤنڈ اسٹاف کے حوالے کی جہاں اسے عین درمیان سے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا یوں رابنسن اور ٹونگ کو ایک ہی میچ بال کا الگ الگ نصف حصہ مل گیا اولی رابنسن کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد انہوں نے ٹونگ سے گیند تقسیم کرنے کی بات کی جس پر دونوں نے اتفاق کیا ان کے مطابق کرکٹ کی گیند کا نصف حصہ ملنا انتہائی منفرد یادگار ہے اور دونوں کھلاڑی اس لمحے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جوش ٹونگ نے بھی بتایا کہ گیند کو تقسیم کرنے کی تجویز رابنسن نے دی تھی اور گراؤنڈ اسٹاف نے ان کی درخواست پوری کردی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ایسا ہوتے دیکھا ہے اور وہ گیند کے اپنے حصے کو محفوظ جگہ پر رکھیں گے رابنسن نے میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرکے انگلینڈ میں تقریباً 20 سال بعد یہ کارنامہ انجام دیا انہوں نے پاکستان کے ٹاپ پانچ میں سے چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹونگ نے پاکستانی ٹیل کو سمیٹتے ہوئے ٹیم کو 171 رنز پر آل آؤٹ کردیا رابنسن کے لیے یہ دن اس لیے بھی خاص تھا کہ گزشتہ ہفتے ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی انہوں نے کہا کہ اہلخانہ سے دور رہ کر بہترین کارکردگی دینا ان کے لیے انتہائی جذباتی اور خوشی کا لمحہ ہے رابنسن نے مزید کہا کہ انجری اور ٹیم سے باہر رہنے کے دوران انہوں نے فٹنس اور بولنگ پر سخت محنت کی اب وہ انگلینڈ کے لیے مستقل بنیادوں پر کارکردگی دکھانے اور فٹ رہنے پر توجہ دے رہے ہیں