حافظ عمران نے لاہور پریس کلب جشن آزادی سنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (پی پی اے) لاہور پریس کلب سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی سنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا فائنل میں حافظ عمران نے حارث منیر کو دو، صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی معروف انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور کیش پرائز تقسیم کیے۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکریٹری افضال طالب، پی یو جے کے سیکریٹری قمر الزمان بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری عمران شیخ، خزانچی سالک نواز، سپورٹس کمیٹی کے اراکین محمد اقبال ہارپر، رفیق خان اور عبدالرؤف خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ محمود بھٹی نے کہا کہ لاہور پریس کلب ثقافتی اور صحافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اب کھیلوں کا بھی مرکز بن گیا ہے، صحافیوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد میں ان کا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر سنوکر ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عمران شیخ سمیت تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کلب ممبران کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں اور امید ہے کہ سپورٹس کمیٹی مستقبل میں دیگر کھیلوں کے ایونٹس بھی منعقد کرے گی

Comments (0)
Add Comment