لیڈز (پی پی اے)لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جواب میں انگلینڈ نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 61، امام الحق نے 42 اور کپتان سلمان علی آغا نے 21 رنز بنائے خرم شہزاد نے 14 جبکہ محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی قومی ٹیم 48.1 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئی انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، 5 وکٹیں حاصل کیں پاکستان کے 171 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے۔ جو روٹ 37 اور جارڈن کاکس 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ بین ڈکٹ 15 اور ایمیلیو گائے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے دونوں وکٹیں پاکستانی بولرز محمد علی اور محمد عباس کے حصے میں آئیں بارش سے متاثرہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں