نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی

کراچی (پی پی اے)نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کردی گئی ٹرافی کی رونمائی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی پانچوں ٹیموں کی کپتانوں فضہ فیاض کومل خان سمیہ افسر رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز نے حصہ لیا. نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کے اوول گراؤنڈ اور این بی پی کمپلیکس میں ہوگا کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے 10 میچز 30 اوورز پر مشتمل ہوں گے جبکہ بقیہ 11 میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے

Comments (0)
Add Comment