پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، راولپنڈی اور لاہور میزبانی کریں گے

راولپنڈی (پی پی اے): پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔ سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جانے کی تجویز ہے، جس کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو میچز کرانے کی تجویز ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں ہوگا۔ تینوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر باضابطہ اعلان کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی، جن کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔

Comments (0)
Add Comment