پاکستان اوور 60 ٹیم کی کینیڈا کو پانچ وکٹوں سے شکست

مسی ساگا (پی پی اے) آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان اوور 60 ٹیم نے میزبان کینیڈا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔مسی ساگا، کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ کپتان گراہم کاسٹانہیرو نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 118 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے، جبکہ فاروق کرمانی نے 22 اور کینی گردھاری نے ناقابل شکست 17 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سید ظفر علی نے 3، محفوظ اللہ خان نے 2 جبکہ جعفر قریشی اور صغیر عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 37.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ ساجد علی نے 62 اور مظہر حسین نے 60 رنز بنائے، دونوں نے پہلی وکٹ پر سنچری شراکت قائم کی۔ محمد اشرف پکھالی نے 30 جبکہ صغیر عباس نے ناقابل کست 39 رنز بنائے۔ کینیڈا کی جانب سے گراہم کاسٹانہیرو نے 2 جبکہ سریش نائر، مکیش نارولا اور کینی گردھاری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ گراہم اسٹانہیرو کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دیگر میچز میں جنوبی افریقا نے سری لنکا، آسٹریلیا نے آئی ایم سی ایمرجنگ الیون، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ نے بھارت اور نیوزی لینڈ نے امریکا کو شکست دی

Comments (0)
Add Comment