کوالالمپور(پی پی اے) ملائیشیا پاکستان مسلم لیگ (ن) ملائیشیا چیپٹر کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کوالالمپور کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب چودھری نثار احمد خان یئرمین وائس آف ایشیا صدر پاکستان مسلم لیگ نون ملائیشیا نے کی جبکہ چیپٹر کے دیگر عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مقررین نے یومِ آزادی کی اہمیت، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت و وابستگی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔تقریب کے دوران پاکستان کی آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ شرکاء کے لیے کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ شرکاء نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔اس موقع پر چوہدری نثار اور دیگر مقررین نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہدِ آزادی اور پاکستان کے قیام کے مقصد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مثبت شخص کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی سربلندی اور قومی یکجہتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے پاکستان زندہ باد!