پاکستان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ میں تین طلائی تمغے جیت لیے

لاہور (پی پی اے) پاکستان نے ورلڈ تائیکوانڈو آٹھویں پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن 2026 کے افتتاحی روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی تمغے جیت لیے چیمپئن شپ کا آغاز جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوا میزبان پاکستان نے پومسے مقابلوں میں تین طلائی تین چاندی اور نو کانسی کے تمغے حاصل کیے کوریا نے دو طلائی اور ایک چاندی جبکہ ایران نے تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی ثقافتی روایات اور تائیکوانڈو کی روایات کو اجاگر کیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار نے بطور مہمان خصوصی تقریب کا افتتاح کیا پاکستان کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر کی ثقافتی پرفارمنسز نے تقریب کو چار چاند لگا دیے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ افتتاحی روز تین طلائی تمغے پاکستان کی پومسے میں بڑھتی ہوئی قوت کا ثبوت ہیں اور عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے خلاف مقابلے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے عالمی مقابلے کی میزبانی پاکستان کی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے انہوں نے ورلڈ تائیکوانڈو ایشین تائیکوانڈو یونین ہیڈکوارٹرز فور کور پنجاب حکومت اور دیگر اداروں کے تعاون کو سراہا. چیمپئن شپ میں ایشیا اور دیگر خطوں کے متعدد ممالک کے کھلاڑی کوچز ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز شریک ہیں افغانستان آسٹریلیا آذربائیجان بحرین برازیل چین ایران جاپان کوریا سعودی عرب روس اسپین ترکیہ متحدہ عرب امارات اور ازبکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کے دستے لاہور پہنچے ہیں.پاکستان کی جانب سے 28 ٹیمیں شریک ہیں جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 869 کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لے رہے ہیں جن میں 347 غیر ملکی کھلاڑی 163 غیر ملکی آفیشلز 263 پاکستانی کھلاڑی اور 96 پاکستانی آفیشلز شامل ہیں ورلڈ تائیکوانڈو کے ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ راجندرن متھوسامی کی نگرانی میں مقابلے بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے مطابق جاری ہیں افتتاحی روز پومسے مقابلوں میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی مزید تمغے حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں

Comments (0)
Add Comment