راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے، ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔میزبان ٹیم کے خلاف میچ کی تیاریوں کیلئے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم نے فائنل پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی ڈرلز کیں، ٹریننگ سے قبل کرکٹرز نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے بابر اعظم دستیاب نہیں، سلمان آغا قیادت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیم انجری کا جائزہ لے رہی ہے، امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے بابر اعظم دستیاب ہوں گے۔سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ شان مسعود پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے مکمل طور پر فٹ ہیں، پریکٹس میچ ہم جیتے ہیں، جس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے، ابھی ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کمبی نیشن کے ساتھ کھیلیں گے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد عباس ان کنڈیشنز میں ہمارے لیے اہم بولر ہوں گے، تمام کھلاڑیوں نے بڑی محنت کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے لیکن وہ فارم میں ہیں، سعود شکیل سمیت بیٹرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ مڈل آرڈر اچھا کرے گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم ہوتے تو مختلف کمبی نیشن بنانے کی کوشش کرتے، جب آپ کا اہم کھلاڑی نہیں ہوتا تو سیٹ بیک ہوتا ہے لیکن تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 تا 23 اگست کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے انگلینڈ میں موجود ہے، دوسرا مقابلہ 27 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔بابر اعظم سیریز کے آغاز سے قبل دوستانہ میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے۔ بتایا کہ بابر اعظم لیڈز ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔پاکستانی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لیے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل پریکٹس سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود پہلے ٹیسٹ کے لیے مکمل فٹ ہیں جبکہ پریکٹس میچ میں کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عباس ان کنڈیشنز میں اہم بولر ہوں گے، تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور امید ہے کہ مڈل آرڈر سمیت بیٹنگ لائن اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی عدم دستیابی ٹیم کے لیے ایک سیٹ بیک ہے تاہم تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 19 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست جبکہ تیسرا 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔ بابر اعظم سیریز سے قبل دوستانہ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔