جدہ (محمد اکرم اسد) یارانِ جدہ گروپ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے یومِ آزادی اور گروپ کے سینئر رکن ملک عمر فاروق ککے زئ کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں، ریاض بشمول ابھا، خمیس مشیط تبرجل جیزان مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سمیت بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی تقریب کی صدارت سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل چوہدری نورالحسن گجر نے انجام دیے تقریب سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں یومِ آزادی اور ملک عمر فاروق ککےزئ کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تقریب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود چئیرمیں کشمیر کمیٹی معسود احمد پوری صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تصور حسین بلو شیر وڑائچ رفاقت گھمن چوہدری طیب گجر اور چوہدری ثقلین گجر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے یومِ آزادی کی اہمیت اور تحریکِ آزادی کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ملک عمر فاروق ککےزئ کو سالگرہ کی مبارکباد دی انہوں نے یارانِ جدہ گروپ کی کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گروپ کے اتحاد اتفاق اور باہمی بھائی چارے کو بھی سراہا تقریب میں صوفی بینڈ کی معروف گلوکارہ مسکان جاوید اور قلب علی مہندی نے ملی نغمے اور قومی گیت پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ شرکاء نے قومی نغموں پر بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر سابقہ مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ اور ملک عمر فاروق ککے زئ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا بعدازاں تمام شرکاء نے مل کر پاکستان کے یومِ آزادی اور ملک عمر فاروق ککےزئ کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد پیش کی تقریب میں اٹلی سے ملک عابد علی خورشید ملک چوہدری وحید چوہدری طاہر بٹر، میاں رضوان الحق خالد نواز چیمہ سفیر اسلام شیخ ابو خالد چوہدری مصطفیٰ گجر فدا حسین کھوکھر محمد عابد انور محمد اعجاز اسماعیل حاجی عرفان گوندل شعیب بسال گوندل چوہدری طارق عبدالمجید آرائیں ملک احسن تنظیم ککے زئ چوہدری حنان جٹ چوہدری بلال چیمہ مہر شاہد تنویر مہر رمیض دیوا مدینہ شریف چوہدری عاصم رفیق جٹ طاہر رندھاوا عنصر مغل ملک امجد اعوان فیروز تارڑ انورالحق بابر بٹ ملک عدنان چوہدری سفیان سائرہ شمس نصیر اقبال اسد اکرم عرفان سدرہ رانا شہباز ملک کاشف محمد حسنین محمد اقبال گجر غلام مرتضیٰ گجر مسیر کاشف گجر چوہدری دلپزیر محمد اقبال اعظم اعوان علی وارث خان محمد راشد عبدالرحمان ناگرہ محمد الدوسری میاں عمران ملک ارشاد جاوید بھٹئ چوہدری طارق وسیم کھوکھر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی شرکاء کی جانب سے ملک عمر فاروق کو سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ پھولوں کے گلدستے اور خصوصی طائف بھی پیش کئیے گئے