آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، قذافی اسٹیڈیم کی پچ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس

لاہور (پی پی اے)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 جون کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کی پچ کو دیے گئے ڈی میرٹ پوائنٹ کے خلاف اپیل پاکستان کے حق میں منظور کرلی گئی۔آئی سی سی اپیلز پینل نے جائزے کے بعد قرار دیا کہ پچ پر حد سے زیادہ ناہمواری یا غیر معمولی اسپن کے شواہد موجود نہیں تھے، جس کے بعد پچ کو دیا گیا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا گیا۔اس فیصلے سے قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر عائد ڈی میرٹ پوائنٹ ختم ہوگیا، جو پاکستان کرکٹ کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جارہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment