اسحاق ڈار سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان شام برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد( پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں شامی وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق خوشگوار اور تعمیری ملاقات کے دوران دونوں جانب نے پاکستان اور شام کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ک

Comments (0)
Add Comment