اسلام آباد ( پی پی اے) شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے. دفتر خارجہ کے مطابق عرب جمہوریہ شام کے وزیر خارجہ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر معزز مہمان کا استقبال وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مشرق وسطیٰ) نے کیا۔ اسعد حسن الشیبانی 19 سے 20 اگست تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ جبکہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت متوقع ہے