اسلام آباد۔ ( پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس سمیت دیگر آئندہ کثیرالجہتی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔