لیپ 2026 شزہ فاطمہ کا ڈیجیٹل نیشن منصوبے پر خطاب، پاکستان پویلین کا افتتاح پاکستان سعودی عرب ٹیکنالوجی تعاون سرمایہ کاری اور اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے پرعزم، شزہ فاطمہ

ریاض (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے لیپ 2026 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی جبکہ ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح بھی کیا اپنے کلیدی خطاب ہم نے ڈیجیٹل قوم کیسے بنائی میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈیجیٹل تبدیلی کی بنیاد قانون سازی کے ذریعے رکھی جس کے تحت ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کے ذریعے قومی ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی گئی تاکہ ڈیجیٹل نظام کی ادارہ جاتی نگرانی یقینی بنائی جا سکے وفاقی وزیر نے کہا کہ رابطوں کے نظام اور مسابقتی صلاحیت میں سرمایہ کاری کے ساتھ بڑے پیمانے پر اسپیکٹرم (5G) نیلامی خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا قیام اور آئی ٹی شعبے کے لیے ٹیکسوں میں کمی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کا سفر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت آگے بڑھا جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی حمایت بھی حاصل رہی نوجوان افرادی قوت سیاسی و معاشی استحکام اور تیزی سے پھیلتے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے باعث پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتیں مؤثر پالیسی سازی اور مضبوط اداروں کے ذریعے ایسا ماحول تشکیل دے سکتی ہیں جہاں نجی شعبہ ترقی کا بنیادی محرک بن سکے واضح اہداف قابلِ پیمائش کارکردگی کے اشاریے اور ایک مرکزی ڈیجیٹل ادارہ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو منظم اور نتیجہ خیز بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست کا کردار بنیادی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فراہمی تک محدود ہونا چاہیے جس پر نجی شعبہ جدت نئی مصنوعات اور خدمات تعمیر کر سکے کیونکہ حقیقی ڈیجیٹل ترقی شراکت داری کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل جدت استعداد کار میں اضافے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مسلسل تعاون دونوں ممالک کے لیے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرے گا قبل ازیں وفاقی وزیر نے ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جہاں 25 اسٹارٹ اپس اور 50 معروف پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت، خودکاری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید حل پیش کیے جا رہے ہیں لیپ 2026 میں پاکستان کی شرکت کا مقصد کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینا بین الاقوامی سرمایہ کاری راغب کرنا پاکستانی ٹیکنالوجی شعبے کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانا بین الاقوامی کاروباری روابط مضبوط کرنا اور ٹیکنالوجی برآمدات کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے

Comments (0)
Add Comment