اسحاق ڈار اور رافیل گروسی کا خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل و اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر رافیل گروسی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد بہترین راستہ ہے۔ رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر اس سلسلے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کے فروغ اور بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے احترام کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی امن اور ترقی کے ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا. اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی مہم میں رافیل گروسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Comments (0)
Add Comment