لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، خصوصی پریڈ کا انعقاد

اسلام آباد ( پی پی اے) لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے لبنانی وزیر داخلہ کو شاندار سلامی پیش کی جبکہ پاکستان اور لبنان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ احمد الحجار نے اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور پولیس کے پیشہ ورانہ امور اور خدمات کے بارے میں بریفنگ حاصل کی لبنان کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نظم و ضبط اور ڈسپلن کو سراہتے ہوئے پولیس فورس کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا.

Comments (0)
Add Comment