پاکستان اور لبنان کا سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون انسدادِ دہشت گردی اور باہمی تعلقات کے استحکام سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لبنانی وزیر داخلہ کی وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا دونوں وزرا کے درمیان پہلے ون آن ون ملاقات اور بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے مذاکرات میں دہشت گردی، منشیات کی سمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کے مؤثر سدباب کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا دونوں ممالک نے دہشت گردوں اور منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ملاقات میں پولیس اکیڈمیز اور تربیتی پروگرامز کے حوالے سے تعاون علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی فریقین نے دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے اور دوطرفہ تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے باقاعدہ فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ انسدادِ منشیات کے شعبے میں موجودہ مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی مذاکرات میں دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا محسن نقوی نے لبنانی ہم منصب کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پیشرفت پاکستان اور لبنان کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھولے گی اس موقع پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پاکستان کو ایک برادر ملک سمجھتا ہے اور باہمی مفادات، بالخصوص داخلی سکیورٹی کے شعبے میں، ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے مذاکرات میں وزیر مملکت طلال چوہدری وفاقی سیکرٹری داخلہ چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن چیف کمشنر اسلام آباد آئی جی اسلام آباد پولیس ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

Comments (0)
Add Comment