اسلام آباد (پی پی اے) نیپا پشاور کے 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکا پر مشتمل وفد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے وفد کا استقبال کیا اور فارن آفس کے امور، پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور سفارتی و بین الاقوامی مصروفیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی، سفارتی رسائی اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کو قومی مفادات کے فروغ اور عالمی برادری سے تعلقات مضبوط بنانے میں وزارت خارجہ کے کردار سے آگاہ کیا گیا، جبکہ دورے کے اختتام پر سووینیئرز کا تبادلہ بھی ہو