اسلام آباد( پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، نائب وزیراعظم کے اگست 2026 کے دورہ برطانیہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے اعلیٰ سطح پر پائیدار رابطے اور باہمی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی و علاقائی امور سے متعلق باہمی دلچسپی کی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی