سعودی یوم الوطنی پاکستانی کمیونٹی قومی جذبے سے تقریبات میں پیش پیش

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب کا 96واں قومی دن یوم الوطنی قومی جذبے ولولے اور جوش و خروش منایا جا رہا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی پہش پیش ہے جدہ کے معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان انوسٹمنٹ فورم کے سکریٹری جنرل ملک عبدالخالق لک نے بتایا کی کمیونٹی اس دن کو اپنا قومی دن سمجھ کر منا رہی ہے اس سلسلہ میں ایک بڑا فنکشن سعودی یوم الوطنی کے سلسلہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سعودی عرب کی تاریخ، بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کے کارناموں جو انہوں نے مملکت کے قیام سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کئے ہیں اور انکے فرزندان نے بطور فرمانراؤں نے اپنے اپنے دور حکومٹ میں کئے ہیں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائیگا اور موجودہ فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی العھد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ملک کو بلندیوں پر پہنچا رہے اور جس طرح ویژن ۲۰۳۰ کے تحت خصوصی اقدامات کئے ہیں پر روشنی ڈالی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہماری دل و جان ہے، اسکی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا گو ہیں

Comments (0)
Add Comment