ناگویا (پی پی اے) جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز، آئچی ناگویا 2026 کے اسکواش ایونٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں پاکستان کے عشب عرفان اور نور زمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث دونوں کھلاڑی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے عشب عرفان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ابھے سنگھ سے ہوا، جہاں بھارتی کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عشب عرفان کو 3-0 سے شکست دی۔ ابھے سنگھ نے 11-3، 12-10 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ وسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان کا مقابلہ ملائیشیا کے ایئن یاو سے ہوا۔ ملائیشین کھلاڑی نے نور زمان کو 11-7، 11-2 اور 11-4 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنلز میں شکست کے بعد عشب عرفان اور نور زمان اب کانسی کے تمغے کے مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان برونز میڈل کا مقابلہ ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان کے لیے ایک اور تمغہ حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔