پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ کے لیے ڈھاکہ روانگی سے قبل شاندار الوداعی تقریب

پی بی سی سی کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب، کھلاڑی 12 نومبر کو بنگلہ دیش روانہ ہوں گے

لاہور (پی پی اے) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 2ویں ٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ آف دی بلائنڈ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ بنگلہ دیش روانگی سے قبل پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل پی بی سی سی کی جانب سے خصوصی تقریب میں شاندار الوداعی رخصت دی گئی ایشیا کپ 14 سے 20 نومبر 2026 تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا تقریب میں انٹرلوپ لمیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر جنرل منیجر ایکسٹرنل افیئرز حمیون جاوید خان اور چیئرمین کے خصوصی معاون کرنل (ر) اعجاز احمد ناصر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اسامہ شارون نیازئی اور جنرل منیجر ڈومیسٹک لنکیجز کاشف زاہد جبکہ حبیب میٹرو کے نمائندے امجد خان نے شرکت کی معزز مہمانوں نے قومی ٹیم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایشیا کپ میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انٹرلوپ لمیٹڈ کی قیمتی معاونت جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حبیب میٹروپولیٹن بینک کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا انہوں نے ٹیم کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ اور استحکام کے لیے پی بی سی سی کے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی ایشیا کپ میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، عزم اور مسابقتی جذبے کا مظاہرہ کریں گے انٹرلوپ لمیٹڈ کے سینئر جنرل منیجر ایکسٹرنل افیئرز حمیون جاوید خان نے پاکستان کے بلائنڈ کرکٹرز کی نمایاں کامیابیوں، لگن اور ثابت قدمی کو سراہا انہوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے شمولیتی کھیلوں کی معاونت اور فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اسامہ شارون نیازئی نے بلائنڈ کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لیے پی بی سی سی کی کوششوں کو سراہا اور کھلاڑیوں کو کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کی ترغیب دی انہوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی حبیب میٹرو کے نمائندے امجد خان نے کھلاڑیوں کو اعتماد اور عزم کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی ترغیب دی اور ایشیا کپ کا ٹائٹل پاکستان لانے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی نے انٹرلوپ لمیٹڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور حبیب میٹروپولیٹن بینک کی حوصلہ افزائی اور معاونت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے مہمانوں کو یقین دلایا کہ ٹیم بھرپور جذبے اور مکمل تیاری کے ساتھ ایشین ٹائٹل کے حصول اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے منیجر ڈاکٹر پروفیسر انور علی سیال نے بھی اسپانسرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی قیمتی معاونت کو سراہا انہوں نے ٹیم کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی فخر نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کے لیے پُرعزم ہیں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم 12 نومبر 2026 کی صبح سری لنکا کے راستے لاہور سے ڈھاکہ بنگلہ دیش روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی قومی دستہ بلند حوصلوں مضبوط عزم اور ایشیا کپ ٹرافی وطن واپس لانے کے عزم کے ساتھ روانہ ہوگا

Comments (0)
Add Comment