مسقط (پی پی اے) ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے 8.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں پاکستان کی جانب سے محمد سیام نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ایس کے جریف سیام اور کوسر احمد کو پویلین واپس بھیجا۔ علی رضا نے چار اوورز میں 26 رنز دیے جبکہ نقاب شفیق نے 0.3 اوورز میں کوئی رن نہیں دیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے عبداللہ الموہی 22 رنز اور کپتان فرید حسن 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ کوسر احمد نے 9 اور ایس کے جریف سیام نے ایک رن بنایا۔ بنگلہ دیش کے چھ رنز اضافی بھی شامل ہیں۔
اس وقت عبداللہ الموہی اور فرید حسن کے درمیان 24 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان نے ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے اور مزید وکٹوں کے حصول کے لیے کوشاں ہے پاکستان انڈر 19 کی پلیئنگ الیون میں عثمان خان، عبدالقادر، احمد حسین، علی رضا، حمزہ ظہور، حیام خان، حسنین عباس ڈار، محمد سیام، فرحان یوسف (کپتان)، نقاب شفیق اور رضوان اللہ شامل ہیں یہ میچ عمان کے العمرات کرکٹ گراؤنڈ، منسٹری ٹرف 2 میں کھیلا جا رہا ہے