عجمان (پی پی اے) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 کے لیے دس ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ایونٹ میں شریک ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو سیشن میں شرکت کی جبکہ ٹرافی کی باضابطہ رونمائی بھی کردی گئی ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن 12 سے 25 نومبر تک متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان سمیت دس ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹ ٹیموں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گی ایونٹ میں شریک ٹیمیں بہترین کارکردگی کے ذریعے ٹائٹل اپنے نام کرنے اور اپنی کرکٹ کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک کی خواتین کرکٹرز اپنی مہارت صلاحیتوں اور کھیل کے معیار کا مظاہرہ کریں گی جبکہ مقابلوں سے خواتین کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بھی مدد ملے گی