اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان والی بال فیڈریشن نے جاپان میں ہونے والی 20ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 کے لیے پاکستان کی مینز نیشنل والی بال ٹیم کے اسکواڈ اور آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے ایشین گیمز 27 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک جاپان میں ہوں گے۔جبکہ پاکستان کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 27 ستمبر کو قازقستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔پاکستانی ٹیم میں خضر حیات لیبرو ابوبکر صدیق سیٹر حامد یزمان سیٹر محمد حمد مڈل بلاکر جبران مڈل بلاکر مصور خان مڈل بلاکر علی عثمان فریاد آؤٹ سائیڈ ہٹر مراد جہان آؤٹ سائیڈ ہٹر آفاق خان آؤٹ سائیڈ ہٹر محمد یحییٰ اوپوزٹ فہد رضا اوپوزٹ اور مراد خان اوپوزٹ شامل ہیں ٹیم آفیشلز میں نصیر احمد ٹیم منیجر لوئس البرٹو ٹوریبیو گوٹیئرز ہیڈ کوچ سعید احمد خان سعدی اسسٹنٹ کوچ کاشف منصور سیکنڈ اسسٹنٹ کوچ محمد سلمان فزیوتھراپسٹ اور محمد سلیمان امین اسٹیٹسٹیشن شامل ہیں پاکستان ایشین گیمز کے ابتدائی راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ 27 ستمبر کو قازقستان کے خلاف کھیلے گا دوسرا میچ 28 ستمبر کو ازبکستان جبکہ تیسرا اور آخری ابتدائی راؤنڈ میچ 29 ستمبر کو میزبان جاپان کے خلاف ہوگا تینوں میچز اوکازاکی چُوؤ سوگو پارک جمنازیم میں کھیلے جائیں گے پاکستان اور قازقستان کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا جبکہ 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف میچ بھی صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔ جاپان کے خلاف 29 ستمبر کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا پاکستان والی بال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم نے ایشین گیمز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے جس میں تکنیکی مہارت جسمانی فٹنس حکمت عملی اور ٹیم کوآرڈی نیشن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے فیڈریشن نے ملک بھر کے والی بال شائقین اور کھیلوں سے وابستہ افراد سے قومی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی اور حمایت کی اپیل کی ہے ایک ٹیم ایک قوم ایک خواب پاکستان زندہ باد