بیلاروس میں جدید طبی ٹیکنالوجیز، پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد ( پی پی اے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بیلاروس کے سرکاری دورے کے دوران پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے منسک سائنٹیفک اینڈ پریکٹیکل سینٹر فار سرجری، ٹرانسپلانٹولوجی اینڈ ہیماٹولوجی اور بیلاروسی اسٹیٹ میوزیم آف دی ہسٹری آف دی گریٹ پیٹریاٹک وار کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق طبی مرکز کے دورے کے دوران چیئرپرسن کونسل آف دی ریپبلک نتالیہ کوچانووا، چیئرمین سینیٹ اور پاکستانی وفد کو اعضاء کی پیوند کاری، روبوٹ کی مدد سے سرجری، مصنوعی ذہانت پر مبنی تشخیص اور کار ٹی تھراپی سمیت طبی شعبے میں بیلاروس کی جدید صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے مرکز کے ہائبرڈ آپریٹنگ کمپلیکس میں مربوط سی ٹی اور انجیوگرافک ٹیکنالوجیز سے لیس ایک لائیو طبی طریقہ کار کا مشاہدہ بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے خصوصی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بیلاروس کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے ابھرتی ہوئی طبی ٹیکنالوجیز میں ادارہ جاتی روابط، پیشہ ورانہ و علمی مہارتوں کے تبادلے اور باہمی تعاون کے امکانات پر زور دیا۔ بعد ازاں پارلیمانی وفد نے بیلاروسی اسٹیٹ میوزیم آف دی ہسٹری آف دی گریٹ پیٹریاٹک وار کا دورہ کیا، جہاں وفد نے جنگ کی بے پناہ انسانی قیمت، بیلاروسی عوام کی مزاحمت اور ملک کی آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں پر مبنی دستاویزی نمائش دیکھی۔ چیئرمین سینیٹ نے بیلاروس کے عوام کی ہمت اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تاریخی یادوں اور ورثے کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمانی روابط، عوامی سطح پر رابطوں، علم کے تبادلے اور جدید شعبوں میں تعاون پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کو مزید وسیع اور گہرا کر سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی مزید مضبوط اور باہمی مفاہمت میں تبدیل ہوگی

Comments (0)
Add Comment