سعودی وزیر دفاع کا مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع پر عملدرآمد کا عزم پاکستان اور سعودی عرب کا مکہ مکرمہ میں شہری و اقتصادی تنصیبات کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد ( پی پی اے): سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ’مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع‘ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مملکت سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع میں شامل ممالک کے چیفس آف اسٹاف کے اجلاس کے نتائج کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران مکہ مکرمہ اور مملکت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے مذموم حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے کمانڈر اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی

Comments (0)
Add Comment