عبداللہ فضل کی ٹرپل سنچری، خالد عثمان کی چھ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں سٹیٹ بینک کی بیٹنگ، کے آر ایل باؤلنگ

اسلام آباد ( پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے روز سٹیٹ بینک کے عبداللہ فضل نے ناقابل شکست ٹرپل سنچری اسکور کی جبکہ کنگز مین اکیڈمی کے سعود شکیل نے سنچری بنائی کے آر ایل کے ارشد اقبال نے پانچ اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کے کپتان و لیفٹ آرم سپنر خالد عثمان نے چھ وکٹیں حاصل کیں نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں عبداللہ فضل کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت سٹیٹ بینک نے غنی کے خلاف پہلی اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 638 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی اور 316 رنز کی برتری حاصل کرلی عبداللہ فضل نے 339 گیندوں پر ناقابل شکست 309 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 29 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے ڈبل سنچری بنانے والے حسن رضا اور عبداللہ فضل نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 417 رنز جوڑے جواب میں غنی نے کھیل کے اختتام تک 43 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا لیے اسے مزید 191 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ کپتان محسن ریاض 69 اور مرزا طاہر بیگ 45 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ایبٹ آباد سٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل کو کے آر ایل کے خلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم کے آر ایل کے 398 رنز کے جواب میں 217 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس پر کے آر ایل نے فالو آن کر دیا کے آر ایل کے فاسٹ باؤلر ارشد اقبال نے 16 اوورز میں 55 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر میں تیسری مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز ہے۔ فالو آن کے بعد اوجی ڈی سی ایل نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 10 اوورز میں 34 رنز بنا لیے عمران خان سٹیڈیم پشاور میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم ایم آئی ٹی کے 434 رنز کے جواب میں 233 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی عمیر بن یوسف نے نصف سنچری اسکور کی ایم آئی ٹی سلیوشنز کے کپتان اور لیفٹ آرم سپنر خالد عثمان نے 33.3 اوورز میں 64 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جواب میں ایم آئی ٹی نے کھیل کے اختتام تک 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 33 رنز بنا لیے اور اسے مجموعی طور پر 234 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی نے سعود شکیل کی سنچری کی بدولت پی ٹی وی کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 568 رنز بنائے سعود شکیل نے 147 گیندوں پر 18 چوکوں کی مدد سے 100 رنز اسکور کیے، جو ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی 24ویں سنچری ہے پی ٹی وی نے پہلی اننگز میں 213 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لیے

Comments (0)
Add Comment