ایشین گیمز 2026: پاکستان نے اسکواش میں دو کانسی کے تمغے جیت لیے

نور زمان اور محمد عاصب عرفان نے مینز سنگلز اسکواش میں پاکستان کیلئے کانسی کے تمغے حاصل کرلیے

ناگویا (پی پی اے) ایشین گیمز 2026 کے مینز سنگلز اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے دو کانسی کے تمغے حاصل کرلیے پاکستان کے نور زمان اور محمد عاصب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے کانسی کے دو تمغے جیتے تیسری اور چوتھی پوزیشن کے پلے آف میں نور زمان نے اپنے ہم وطن محمد عاصب عرفان کو تین۔صفر سے شکست دی اس کامیابی کے بعد نور زمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد عاصب عرفان چوتھے نمبر پر رہے
ایشین گیمز کے فارمیٹ کے مطابق تیسری پوزیشن کے پلے آف میں شریک دونوں کھلاڑیوں کو کانسی کے تمغے دیے گئے یوں پاکستان نے مینز سنگلز اسکواش میں ایک ہی مقابلے سے دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے

Comments (0)
Add Comment