پٹایا، تھائی لینڈ (پی پی اے): پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ میں انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرلیا فتح کے بعد عثمان وزیر نے کہا کہ انہوں نے انڈونیشین باکسر کے خلاف اپنی 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی ہے اور اپنی کامیابی کور کمانڈر پشاور، افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جاری دہشت گردی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام بھی اپنی جیت کرتا ہوں، پاکستان آرمی نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے عثمان وزیر نے کہا کہ وہ ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں اور ٹائٹل فائٹ کا اعلان جلد کریں گے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کے لیے اپنی 20ویں فائٹ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے اور حکومت پاکستان کی جانب سے مزید سپورٹ کی امید رکھتے ہیں