ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا شیڈول جاری پاکستان کے اہم میچز مقرر

پاکستان چیمپئنز 10 اکتوبر کو دبئی میں بھارت کے خلاف بڑا مقابلہ کھیلے گی

دبئی (پی پی اے) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے تیسرے سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ٹورنامنٹ 3 سے 18 اکتوبر 2026 تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ایونٹ کے تمام میچز شارجہ اور دبئی میں ہوں گے جس میں پاکستان چیمپئنز سمیت 7 ممالک کے سابق اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے پاکستان چیمپئنز کے میچز پاکستانی وقت کے مطابق 3 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف رات 8:30 بجے شارجہ میں ہوں گے، جبکہ 5 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شام 4:30 بجے شارجہ میں مقابلہ ہوگا پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف رات 8:30 بجے شارجہ میں کھیلے گی، جبکہ 10 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑا مقابلہ رات 8:30 بجے دبئی میں ہوگا پاکستان چیمپئنز 12 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف رات 8:30 بجے شارجہ میں، جبکہ 14 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف شام 4:30 بجے شارجہ میں میدان میں اترے گی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 16 اکتوبر جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان چیمپئنز کی قیادت محمد حفیظ کریں گے جبکہ اسکواڈ میں شاہد آفریدی کامران اکمل شرجیل خان سعید اجمل یونس خان صہیب مقصود، مصباح الحق، سرفراز احمد، عامر یامین، عبدالرحمن، سہیل خان اور عمر اکمل سمیت دیگر سابق اسٹار کرکٹرز شامل ہوں گے

Comments (0)
Add Comment