اسلام آباد (پی پی اے) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے انڈونیشیا کے باکسر کے خلاف رنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا اور اپنی بین الاقوامی فتوحات کی تعداد 19 تک پہنچا دی کامیابی کے بعد اپنے بیان میں عثمان وزیر نے کہا کہ وہ اپنی یہ فتح افواجِ پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جیت خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے نام بھی کرتے ہیں عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی پاکستان کے لیے ہے اور وہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں گے انہوں نے اپنی کامیابی پر پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا