پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کل ایشین گیمز میں گولڈ مہم شروع کرے گی

پاکستان کا کل ہانگ کانگ چین کے خلاف کوارٹر فائنل میں سخت امتحان ہوگا

ناگویا، جاپان (پی پی اے) ایشین گیمز 2026 میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے برونز میڈل کے بعد اب نظریں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم پر مرکوز ہیں، جو کل سے اپنی گولڈ میڈل مہم کا آغاز کرے گی پاکستان مینز کرکٹ ٹیم 28 ستمبر کو صبح 5 بجے پاکستانی وقت ہانگ کانگ چین کے خلاف کوارٹر فائنل میں مدمقابل ہوگی میچ جاپان کے کوروگی اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ چار ٹیموں میں شامل ہونے کے باعث پاکستان بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیش کو براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ ملی ہے جبکہ ہانگ کانگ چین نے گروپ مرحلے میں عمان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی پاکستان ٹیم کی قیادت جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں اسکواڈ میں صائم ایوب عثمان خان حیدر علی اور نائب کپتان عبدالصمد جیسے نمایاں بیٹرز شامل ہیں جبکہ باؤلنگ میں ابرار احمد اور عرفات منہاس سے اہم کردار کی توقع ہے پاکستان کی نظریں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہیں ہانگ کانگ چین کے خلاف کامیابی کی صورت میں پاکستان یکم اکتوبر کو سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا

Comments (0)
Add Comment