اوکازاکی جاپان (پی پی اے) پاکستان نے 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے مینز والی بال مقابلوں میں قازقستان کو 3-1 سے شکست دے کر پول اے کی ابتدائی مہم کا فاتحانہ آغاز کردیا اوکازاکی چوئو سوگو پارک جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے دو سیٹ جیتے قازقستان نے تیسرا سیٹ اپنے نام کیا تاہم گرین شرٹس نے چوتھا سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا.پاکستان نے پہلا سیٹ شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 25-16 سے جیتا دوسرے سیٹ میں قازقستان نے بہتر مزاحمت کی تاہم پاکستان نے اہم لمحات میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 25-22 سے کامیابی حاصل کی اور میچ میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی قازقستان نے تیسرے سیٹ میں بھرپور واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو 25-17 سے شکست دی تاہم پاکستانی ٹیم نے چوتھے سیٹ میں دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا اور 25-20 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ 3-1 سے جیت لیا میچ کا دورانیہ ایک گھنٹہ 23 منٹ رہا پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 92 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ قازقستان کے 83 پوائنٹس رہے گرین شرٹس نے 114 کوششوں میں 55 کامیاب اسپائکس کے ساتھ 49 فیصد کامیابی حاصل کی جبکہ 51 میں سے 29 کامیاب ڈگز کے ساتھ دفاع میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی پاکستان کی جانب سے مراد وزیر خان 20 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے جن میں 16 کامیاب اسپائکس اور چار بلاکس شامل تھے عثمان فریاد علی نے 14 کپتان مراد جہان نے 11 جبکہ موساور خان نے نو پوائنٹس اسکور کیے پاکستان والی بال فیڈریشن نے مراد خان عثمان فریاد علی اور کپتان مراد جہان کی کارکردگی کو سراہا پاکستان اب پول اے کے دوسرے میچ میں پیر 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف میدان میں اترے گا میچ اوکازاکی چوئو سوگو پارک جمنازیم میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کھیلا جائے گا