ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی میڈل سے محروم، چوتھی پوزیشن پر رہے

آئیچی ناگویا (پی پی اے) جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز آئیچی ناگویا 2026 کے جیولین تھرو ایونٹ میں اولمپئن ارشد ندیم میڈل حاصل نہ کرسکے اور 80.29 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہے ارشد ندیم نے مقابلے کے دوران تین تھروز ضائع کیں جبکہ ان کی بہترین کوشش 80.29 میٹر رہی، جس کے باعث وہ میڈل کی دوڑ میں جگہ نہ بنا سکے ایونٹ میں سری لنکا کے رومیش نے 88.33 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا بھارت کے یشویر سنگھ نے 85.14 میٹر کے ساتھ سلور جبکہ بھارت ہی کے روہت نے 84.35 میٹر کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا ارشد ندیم کی چوتھی پوزیشن کے باعث پاکستان جیولین تھرو ایونٹ میں میڈل حاصل کرنے سے محروم رہا نتائج 1رومیش سری لنکا 88.33 میٹر 2 یشویر سنگھ بھارت 85.14 میٹر 3 روہت بھارت 84.35 میٹر 4 ارشد ندیم پاکستان 80.29 میٹر 5 ساکی یاما جاپان 78.74 میٹر 6 سومیڈھا سری لنکا 78.08 میٹر 7 اسموئیلوف ازبکستان 75.80 میٹر 8 نام جنوبی کوریا 75.10 میٹر

Comments (0)
Add Comment