ایشین گیمز پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ناگویا جاپان (پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز آئیچی ناگویا 2026 کے مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا. پول بی کے اہم میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور عمان کی دفاعی لائن پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ فیلڈ گولز کے ساتھ پینلٹی کارنرز سے بھی بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی انہوں نے 34ویں، 44ویں اور 59ویں منٹ میں گول کیے سفیان خان نے پینلٹی کارنرز پر 22ویں اور 28ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے جبکہ غضنفر علی نے 40ویں اور محمد عماد نے 46ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا. عمان کی جانب سے البراء النوفلی نے 28ویں جبکہ مدیت ایمن نے 36ویں منٹ میں ایک، ایک گول اسکور کیا تاہم پاکستانی ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھتے ہوئے 2 کے مقابلے میں 7 گول سے کامیابی حاصل کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کو شاندار فتح اور سیمی فائنل میں رسائی پر مبارکباد دی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم سیمی فائنل میں بھی اسی تسلسل محنت اور جذبے کے ساتھ کامیابی کا سفر جاری رکھے گی

Comments (0)
Add Comment