ایشین گیمز 2026 پاکستان بارش کے باعث سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ناگویا (پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بارش کے باعث کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ایشین گیمز کا پہلا کوارٹر فائنل پاکستان اور ہانگ کانگ چین کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا سامنا سری لنکا اور نیپال کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا پاکستان کا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جبکہ بھارت کا سیمی فائنل دن 10 بجے کھیلا جائے گا

Comments (0)
Add Comment