ورلڈچیس اولمپیاڈ: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد (پی پی اے )پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں اوپن سیکشن کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوے گولڈ میڈل جیت لیا ازبکستان میں منعقدہ ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں 200 ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان نے ڈی کیٹیگری میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا پاکستان نے اپنی کیٹگری کے پہلے میچ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوے اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد اگلے راؤنڈز میں سیشلز سان مارینو کیمن آئی لینڈز ایل سلواڈور کو شکست دی یمن اور مصر کیخلاف میچ ڈرا جبکہ جنوبی افریقہ اور کولمبیا کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سید ذیشان علی نقوی نے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جنہوں نے شاندار کامیابی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ حکومت کی سپورٹ سے شطرنج کے میدان میں پاکستان مستقبل میں کامیابیوں کی مزید منزلیں طے کرے گا ذیشان نقوی نے کہا کہ ملک میں چیس کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایف آئی ڈی ای کے فائنل رزلٹ کے مطابق پاکستان اوپن ٹیم نے ٹورنامنٹ میں 124ویں سیڈ کی حیثیت سے شرکت کی جس نے مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے

Comments (0)
Add Comment