اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان نے تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشیا کپ بال اینڈ ڈیک ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایشیا کپ کی ٹرافی جیت لی پاکستان نے ایونٹ کے دوران نیپال کو 5-9، تھائی لینڈ کو 7-10 جبکہ روایتی حریف بھارت کو 6-13 سے شکست دی پاکستانی ٹیم نے مسلسل فتوحات کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی برتری ثابت کی اور ناقابل شکست مہم مکمل کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا بورڈ نے کہا کہ قومی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے