اسلام آباد (پی پی اے) پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا آغاز یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں ہوگا جس میں پاکستان بھر سے 10 صوبائی اور علاقائی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی جڑواں شہروں میں موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باعث چیمپئن شپ کو پہلے ملتوی کیا گیا تھا تاہم نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ اب یکم سے 10 اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا تمام شریک ٹیمیں 29 ستمبر کو اسلام آباد پہنچ کر رپورٹ کریں گی چیمپئن شپ میں پنجاب پوٹھوہار پنجاب روہتاس سندھ مہران سندھ انڈس بلوچستان ہنگول بلوچستان بولان کے پی کے ہمالیاز کے پی کے خیبر گلگت بلتستان قراقرم اور اسلام آباد مارگلہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی. شرکت کرنے والی ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ایک گروپ میں چار جبکہ دیگر دو گروپس میں تین تین ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ہر گروپ کی . رفہرست ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ تینوں گروپس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی. گروپس کا فیصلہ 30 ستمبر کو شام 4 بجے علامہ اقبال ہاسٹل جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والی منیجرز میٹنگ کے بعد کیا جائے گا گروپ مرحلہ یکم سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے دوران روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے 7 اکتوبر کو آرام کا دن ہوگا 8 اکتوبر کو سیمی فائنلز ہوں گے جبکہ 9 اکتوبر کو ایک بار پھر آرام کا دن رکھا گیا ہے . یمپئن شپ کا اختتام 10 اکتوبر کو تیسری پوزیشن کے میچ اور فائنل کے ساتھ ہوگا پی ایف ایف کے مطابق چیمپئن شپ ملکی فٹبال کی بحالی اور مضبوطی کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے. مختلف صوبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالرز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مقابلے کا موقع ملے گا جبکہ قومی سطح کے اس ایونٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں بھی مدد ملے گی ٹیموں کی 29 ستمبر کو آمد اور 30 ستمبر کو گروپ ڈرا کے ساتھ چیمپئن شپ کی تیاریاں جاری ہیں