بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیموں کی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی

فیصل آباد ( پی پی اے) بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز میں شرکت کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی۔ تین ملکی سیریز میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سیریز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس کے تمام میچز فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں 2 سے 16 اکتوبر تک منعقد ہوں گے

Comments (0)
Add Comment