دوسرے آل پاکستان حاجی محمد وثیقہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اکتوبر میں ہوگا

اسلام آباد ( پی پی اے): دوسرے آل پاکستان حاجی محمد (وثیقہ) میموریل فٹبال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اکتوبر میں شاہین فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ، سٹی پارک، ڈیرہ غازی خان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی نامور ٹیم چمن فٹبال کلب ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر کے مختلف محکموں کی نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ محمد سجاد سجو کے مطابق ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم کے تحت حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد اور ونر ٹرافی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد اور رنر اپ ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا

Comments (0)
Add Comment