نیشیو (پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز میں پاکستان کی باکسنگ مہم خواتین کے 60 کلوگرام مقابلے میں فاطمہ زہرا کی شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی نیشیو جمنازیم میں کھیلے گئے مقابلے میں تاجکستان کی مجگونا صمدوا نے فاطمہ زہرا کو 5-0 سے شکست دی۔ پانچوں ججز نے مقابلے کا فیصلہ تاجک باکسر کے حق میں دیا مقابلے کے دوران فاطمہ زہرا ایک مرتبہ ناک ڈاؤن بھی ہوئیں فاطمہ زہرا کی شکست کے بعد پاکستان ایشین گیمز کی باکسنگ میں کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکا۔ اس سے قبل پاکستان کے ڈیبیو کرنے والے باکسر عرفان خان بھی جنوبی کوریا کے کم گی چے کے ہاتھوں ناک آؤٹ شکست سے دوچار ہوئے تھے یوں پاکستان کی باکسنگ ٹیم کی 20ویں ایشین گیمز میں مہم بغیر کسی تمغے کے اختتام پذیر ہوگئی